کن کن شہروں میں ہلکی بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شک اور گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا جبکہ ایبٹ آباد،ہری پور اور مانسہرہ ، میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور بعض مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

 

 

خیبرپختونخوا اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہےگا۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں