پاکستان میں مون سون کی بارشیں کب سے شروع ہونے کا امکان ہے؟ پیشنگوئی کر دی گئی

کراچی(پی این آئی)اس وقت مڈغاسکر کہ قریب طاقتور ہائی پریشر بننا شروع ہوگیا اور آہستہ آہستہ مزید طاقتور ہورہا ہے جس کا مطلب ہے کہ اب مون سون ہم سے زیادہ دور نہیں ۔مون سون کے دوران مڈغاسکرکے قریب ہائی پریشر جتنا زیادہ طاقتور ہوگا اتنا ہی زیادہ مون سون اچھا اور طاقتور گزرے گا ۔اس سال کیونکہ بحر اوقیانوس کے اندر لانینا کنڈیشن ہیں اس لیے اس سال مڈغاسکر کے قریب پانی کا درجہ حرارت کم ہے۔

 

جس سے یہاں طاقتور ہائی پریشر بنے گا جبکہ اس وقت برصغیر پاک و ہند پر سینزل لوپریشر ہوگا جس سے مڈغاسکر کے قریب بننے والے ہائی پریشر سے ہوائیں برصغیر پر موجود لو پریشر کی طرف جائیں گی۔ اس پروسیس کو ہم مون سون کہتے ہیں۔ہمیں امید ہے کہ 16 سے 20 مئی کے دوران مون سون انڈین جزائر انڈمان نیکوبار تک پہنچ جاے گا جبکہ 27 میں سے 3 جون کے دوران مون سون انڈین ریاست کرایلا تک پہنچ جائیگا۔پاکستان کے اندر مون سون جون کہ آخری ہفتے یا جولائی کے پہلے ہفتہ تک پہنچ جائیگا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close