رواں سال کا پہلا سورج گرہن کب ہو گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی آگئی

کراچی(پی این آئی) رواں سال کا پہلا سورج گرہن کب ہو گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی آگئی۔۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ سال 2022 کا پہلا سورج گرہن30 اپریل سے یکم مئی کی درمیانی رات کوہوگا، جو پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔انگلش جریدے دی ٹائمز آف اسلام آباد کے مطابق اس سال کا پہلا سورج گرہن جزوی ہو گا جو کہ پاکستان میں نظر نہیں آئے گا ۔

 

جزوی سورج گرہن جنوبی امریکہ، انٹارکٹیکا کے کچھ حصوں، بحرالکاہل اور بحر اوقیانوس کے اوپر دیکھا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن 30 اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 11بج کر 45منٹ پر شروع ہوگا اور یکم مئی کو صبح تین بج کر 38منٹ پر ختم ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں