روزہ داروں کیلئے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے گرمی سے پریشان شہریوں کو بارشوں کی نوید سنا دی

لاہور (پی این آئی) روزہ داروں کیلئے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے گرمی سے پریشان شہریوں کو بارشوں کی نوید سنا دی۔۔۔ موسم کا حال بتانے والوں نے آج اسلام آباد، لاہور اور گوجرنوالہ میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج، خیبرپختونخوا میں پشاور، ایبٹ آباد، سوات ، مانسہرہ اور دیگر علاقوں میں بارش کا امکان ہے، پنجاب میں لاہور، گوجرانوالہ، گجرات اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close