گرج چمک کیساتھ بیشتر علاقوں بارش ، محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی ) بدھ کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا،اسلام آباد، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی /تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا،اسلام آباد، بالائی /وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی /تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور پنجاب میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں