گرمی سے پریشان روزے داروں کیلئے خوشخبری ، محکمہ موسمیات نے زبردست پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)منگل کے روز ملک کے بیشتربالائی علاقوں میں موسم گرم اورمطلع جزوی طورپرابرآلود رہے گا۔ تاہم خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی/تیزہوائیں چلنے کے علاوہ کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتربالائی علاقوں میں مطلع جزوی طورپرابرآلود رہے گا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی/تیزہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔تاہم چترال میں01ملی میٹر بارش ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں