کراچی میں آج جھلسا دینے والی گرمی ہو گی، پارہ کہاں تک جائے گا؟

کراچی (پی این آئی) محمکہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی موسم گرم رہے گا، درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محمکہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ کراچی شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 23.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا

جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کاامکان ہے۔ کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 12 فیصد ہے، شمال مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 7 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں