آئندہ چوبیس گھنٹوں کےد وران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کیسا رہے گا ، محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی )آج پیر کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ بالائی علاقوں میں خشک رہنےکا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ بالائی علاقوں میں خشک رہنےکا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہا۔تاہم گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں