رمضان المبارک کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے بھی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی ) محکمہ موسمیات نے یکم رمضان المبارک 3 اپریل کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق یکم رمضان المبارک 3 اپریل بروز اتوار کو ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے 29 شعبان بروز ہفتہ 2 اپریل کو چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 29 شعبان کو نظر آنے کے واضح امکانات ہے، 2 اپریل کو مطلع صاف رہے گا تاہم کہیں کہیں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں