محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی کر دی۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود اورموسم خشک رہے گا۔ تاہم خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار،شمالی بلوچستان، کشمیراورگلگت بلتستان میں تیزہواؤں/گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا۔

تاہم بالائی خیبر پختونخوااورشمالی بلوچستان میں بارش ہوئی سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا:پاراچنار17،بلوچستان :کوئٹہ میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت:لہہ منفی02، کالام منفی 01اورراولاکوٹ 00ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close