سوموار کے دن بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے وسطی و جنوبی علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔ تاہم خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان ،بالائی/وسطی پنجاب ،گلگت بلتستان ،اسلام آباداور کشمیر میں گرج چمک /آندھی کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران: ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہا۔

تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر)خیبر پختونخوا : چترال 06، میرکھانی 04، کالام، دروش 03، دیر 01، گلگت بلتستان: گوپس، ہنزہ، بگروٹ 01، بلوچستان: کوئٹہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ برفباری (انچ): استور میں ٹریس برفباری ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی03، استور منفی02 ،کالام منفی 01،پلوامہ اور بارہ مولہ میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں