گرج چمک کیساتھ بارشیں اور پہاڑوں پر برفباری ، محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹوں سے متعلق ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہےگا۔ تاہم شام/رات کے دوران شمالی بلوچستان اوربالائی خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی پنجاب،بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بارش اورپہاڑوں پر برفباری ہوئی۔

ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہا۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): پنجاب: مری07،گجرات06، راولپنڈی(چکلالہ06، شمس آباد 02)، لاہور(سٹی05،ائیرپورٹ03)، گوجرانوالہ05،سیالکوٹ(ائیرپورٹ05،سٹی02) ، اسلام آباد(زیروپوائنٹ03،سیدپور،گولڑہ،بوکرہ01)، قصور03،جہلم،منگلا،ناروال02،اوکاڑہ،سروگودھا01،خیبرپختونخوا:کاکول14،بالاکوٹ05،دیر،دروش،سیدوشریف01،کشمیر:مظفرآباد( سٹی17،ائیرپورٹ14)،گڑھی دوپٹہ13،راولاکوٹ12 ،کوٹلی02،بلوچستان:ژوب05اورگلگت بلتستان:بابوسرمیں04ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔اس دوران اسکردواوراستورمیں ٹریس برفباری ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی07، کالام منفی05اوراستورمیں منفی 01 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close