محکمہ موسمیات نے آج پھر گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک رہےگا ۔تاہم گلگت بلتستان اورکشمیرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم شمالی بلوچستان،پنجاب،بالائی خیبرپختونخوا،جیکب آباد اورکشمیرمیں بارش اورپہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہا۔

سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر):بلوچستان:بارکھان27،ژوب05، پنجاب:چکوال12،کوٹ ادو09،مری 07،بہاولپور06،سرگودھا،لیہ05،راولپنڈی(چکلالہ04،شمس آباد03)،ملتان،ساہیوال،اوکاڑہ04،ڈی جی خان03،جھنگ،بہاولنگر،ٹوبہ ٹیک سنگھ02،منگلا،جہلم،حافظ آباد،جوہرآباد،خانیوال،فیصل آباد،رحیم یارخان01،خیبرپختونخوا:پاراچنار04،سیدوشریف03،بالاکوٹ،کاکول01،کشمیر:راولاکوٹ03، گڑھی دوپٹہ01اورسندھ:جیکب آبادمیں02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اس دوران اسکردومیں ٹریس برفباری ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت:لہہ منفی05، استورمنفی03، کالام منفی02، ہنزہ اورگوپس میں منفی01سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں