سردی کی نئی لہر تیار۔۔کن کن علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک رہےگا ۔تاہم شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہا۔ تاہم بلوچستان،بالائی سندھ،جنوبی پنجاب،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بارش اورپہاڑوں پر برفباری ہوئی۔

سب سےزیادہ بارش(ملی میٹر): بلوچستان: لسبیلا 08، پنجگور، تربت 05، قلات 03، خضدار02، دالبندین 01، سندھ: موہنجوداڑو07،لاڑکانہ،خیرپور06،جیکب آباد، سکھر05، روہڑی04، دادو03، پڈعیدن 02،خیبرپختونخوا: دیر03،بالاکوٹ 01،کشمیر: مظفرآبا(سٹی02،ایئرپورٹ 01)،راولاکوٹ02، گلگت بلتستان: بگروٹ 01،پنجاب: رحیم یارخان01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران استور0.4انچ،بگروٹ اوراسکردو میں ٹریس برفباری ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی06، کالام، بارہ مولہ، پلوامہ منفی 04، استور،شوپیاں منفی03، اسکردو، گوپس منفی 02 اوربگروٹ میں منفی01سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close