اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز صوبہ بلوچستان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری جبکہ بعض مقامات پرتیزبارش کا امکان۔ ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کےعلاوہ شمال مشرقی سندھ، جنوبی پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیراوراس سے ملحقہ علاقوں میں آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پرہلکی برفباری کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہا۔ تاہم شمال مشرقی بلوچستان، جنوبی پنجاب اورکشمیرمیں بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش بلوچستان: قلات03، کوئٹہ01، کشمیر: راولاکوٹ02، مظفرآباد01، پنجاب: خانیوال02، لیہ، اٹک01اورخیبرپختونخوا: بالاکوٹ میں02ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت:لہہ منفی07، کالام، استورمنفی06، گوپس منفی03، مالم جبہ منفی02، پاراچنار، راولاکوٹ، بگروٹ اورہنزہ میں منفی01سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں