آج شروع ہونیوالا بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے مزید جل تھل کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)آج دوپہر سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان کہ راستے ملک میں داخل ہوگا آج دوپہر سے کل تک بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کہ ساتھ تیز بارش کے امکانات ہیں اور آج رات سے کل پرسوں کے دوران جنوبی مشرقی وسطیٰ پنجاب میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کے امکانات ہیں۔

 

آج شام سے کل رات کے دوران بلائی مغربی وسطی سندھ میں بھی گرج چمک کہ ساتھ کہیں تیز سے درمیانی تو کہیں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔ مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر صوبہ بلوچستان کہ مختلف علاقوں سے بارش کی اطلاعات بارش کا سلسلہ اب صوبہ سندھ اور پنجاب میں داخل ہونا شروع ہوچکا ہے آج شام یا رات سے صوبہ سندھ کے بالائی وسطی علاقوں جن میں سکر لاڑکانہ جیکب آباد کشمور کندکوٹ گھوٹکی دادو جوہی واہی پاندھی مورو قاضی احمد کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش بارش متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close