محکمہ موسمیات نے منگل کے روز بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)منگل کے روز صوبہ بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ جبکہ ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گلگت بلتستان،کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہا۔

آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ ، کالام منفی 09،استور منفی 06 ،اننت ناگ منفی 04، گوپس ، پاراچنار، راولاکوٹ ، اسکردو ،پلوامہ،شوپیاں،بارہ مولہ منفی 03 ، مالم جبہ ، ہنزہ منفی 02 ، دیر، بگرو ٹ اورسری نگر میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں