اسلام آباد(پی این آئی)آنے والے 3 سے 4 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، ہزارہ ڈویژن سمیت کشمیر اور شمالی پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے. مختلف علاقوں میں چند مقامات پر اولے بھی پڑ سکتے ہیں۔جبکہ 2022 کا پہلا طاقتور طوفان اس وقت بالائی پنجاب اور جنوبی آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں شدید گرج چمک کے ساتھ بارش کا سبب بنے ہوئے ہیں۔
اس وقت شمالی بلوچستان جنوبی و بالائی خیبرپختونخوا میں ہلکی بارش و برفباری کا سلسلہ جاری ہے آج دوپہر تک یہ سلسلہ خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا جس سے #وانا #ٹانک ڈیرہ اسماعیل خان #ہنگو #بنوں #کوہاٹ صوابی چارسدہ مردان #پشاور موسی خیل ہرییور لکی مروت کے علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے بالائی خیبرپختونخوا کے علاقوں #ناران #کاغان سوات مالمجبہ دروش کالام کے علاقوں میں شدید برفباری کا امکان اس کے علاوہ بالائی پنجاب میں بھی یہ سلسلہ آج شام سے داخل ہوگا۔
جس سے #راولپنڈی اسلام آباد گجرخان میانوالی #گجرات #جہلم کلر سیداں #اٹک #سیالکوٹ پنڈیگھیب #گجرانوالہ منڈی بہاؤالدین حافظ آباد #چکوال #تلاگنگ کلرکہار کے علاقوں میں آج شام اور بدھ کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ اس دوران ژالہ باری کے امکانات کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا اس دوران #مری گلیات کے علاقوں میں اچھی برفباری ہوگی گلگت بلتستان اور کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اس دوران منگل سے جمعرات کے دوران شدید برفباری کا امکان ہے شمالی بلوچستان میں یہ سلسلہ آج شام یا رات تک ختم ہو جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں