سردی کی نئی لہر آگئی۔۔ آندھی، گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز بالائی خیبر پختونخوا،اسلام آباد،بالائی پنجاب،کشمیراورگلگت بلتستان میں تیز/گرد آلود ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ۔تاہم شمال مشر ق پنجاب اور بالائی خیبر پختو نخو ا میں بعض مقامات پر تیز بارش کا بھی امکان۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان، کشمیر،کوئٹہ،ژوب، اٹک میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی ۔۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا:پاراچنار10،مالم جبہ08 ، پٹن06 ، چراٹ04 ،بالاکوٹ 03، سیدو شریف اور بنوں 02 ،پشاور01، گلگت بلتستان: بابوسر 02کشمیر: مظفرا آباد سٹی 01،بلوچستان:کوئٹہ(سمنگلی)03، ژوب 09اورپنجاب:اٹک01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اس دوران مالم جبہ میں04انچ برفباری ہوئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی09،استورمنفی 07،کالام منفی05،گوپس منفی04،بگروٹ،دیر،مالم جبہ،پاراچنار،اسکردو منفی02اورہنزہ میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں