طوفان سے 9 شہری ہلاک، 196 کلومیٹر کی رفتار سے آندھی نے برطانیہ میں تباہی مچا دی

لندن (پی این آئی) موسم سرما کی رخصتی کے دوران یورپ کے بعد طوفان نے برطانیہ میں تباہی مچا دی ہے۔ طوفان سے ہونے والے مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق طوفان کے باعث لندن سمیت انگلینڈ کے مختلف علاقوں میں 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ جنوبی انگلینڈ میں 196 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چلی جس کی وجہ سے لوگ پیروں پہ نہ سنبھل سکے اور کئی افراد اڑ کر دور جاگرے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ میں 80 ہزار گھروں کی بجلی منقطع ہے جبکہ درجنوں پروازیں منسوخ اور ٹرین سروس بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ برطانوی ائر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ مسافر ائر پورٹ آنے سے پہلے فلائٹ کی کنفرمیشن چیک کر لیں۔ برطانیہ میں ایمرجنسی سے نمٹنے والے اداروں نے طوفان کے باعث شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کر دی ہے۔ دوسری جانب یورپ اور سکینڈے نیویا کے ملکوں بیلجیم، ڈنمارک اور سوئیڈن میں طوفان کے پیش نظر وارننگ جاری کردی گئی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں