لندن(پی این آئی)یورپ اِن دنوں شدید آندھی اورطوفان کی لپیٹ میں ہے اور مختلف حادثات میں5 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔برطانیہ میں تیز آندھی کے باعث لندن اور دیگر شہروں کے درمیان ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے۔لندن سے سکاٹ لینڈ اور لیڈز سے لندن کے درمیان ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے۔ ایڈنبرا ، نیو کاسل اور یارک کو تیز آندھی سے خبردار کر دیا گیا سمندر میں چلنے والے بڑے جہازوں کو بھی تیز آندھی سے مطلع کر دیا گیا۔
انگلینڈ ، اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں بڑے ٹرکوں اور ٹریفک کے لئے پل بند کر دئے گئے۔ جانب برطانیہ میں آئندہ 24 گھنٹوں میں شدید طوفان کا خطرہ ہے جبکہ تفریحی مقامات ،پارک اور سکول بند کردیئے گئے ہیں۔آندھی اور طوفان سے جرمنی، برطانیہ اور نیدرلینڈز میں درختوں اور مکانوں کی چھتیں اکھڑ گئیں اور بجلی اور ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہوگیا۔جرمنی میں تیزہواؤں نےطیاروں کی لینڈنگ بھی مشکل بنا دی جبکہ نیدرلینڈز میں طوفانی ہواؤں سےدرخت اکھڑ گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں