جمعہ کے روز کہاں کہاں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو آگاہ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک رہے گا۔ تاہم خطہ پوٹھوہار، وسطی/جنوبی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلوداورہلکی بارش/ہلکی برفباری کا امکان ہے۔اسلام آباد میں موسم سرداورمطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ کشمیراورگلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کےعلاوہ ہلکی بارش/برفباری کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کےعلاوہ ہلکی بارش/برفباری کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہا۔تاہم مری میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب:مری میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ مری میں0.5انچ برفباری بھی ہوئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی12، زیارت منفی09، کالام منفی07، اسکردومنفی06، گوپس، استورمنفی05، قلات، پلوامہ، بارہ مولہ منفی 04، ہنزہ، شوپیاں منفی03، راولاکوٹ، مالم جبہ، بگروٹ، اننت ناگ منفی02، سری نگر، دیراورکاکول میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close