طوفانی بارشوں نے بڑی تباہی مچا دی، 100سے زائد ہلاکتیں اور درجنوں افراد لاپتہ

برازیل(پی این آئی) برازیل کے شہر پیٹرو پولس میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف حادثات میں 100 کے قریب افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پہاڑی علاقے میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے ہر طرف تباہی مچا دی، درجنوں مکانات تباہ ہو گئے اور گاڑیوں سمیت راستے میں آنے والی ہر چیز پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئی۔

برازیل کی نیشنل سول ڈیفنس کے حکام نے 94 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور اب تک 24 افراد کو زندہ بچایا جا چکا ہے۔ریو ڈی جنیرو کے گورنر کلاڈیو کاسترو کا کہنا ہے کہ پیٹروپولس میں جنگ کی سی صورت حال ہے، 35 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔یاد رہے کہ پیٹروپولس برازیل کا ایک مشہور سیاحتی علاقہ ہے لیکن صرف تین روز میں ایک ماہ کے برابر ہونے والی شدید بارشوں نے شہر کا نقشہ ہی بدل کر رکھ دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close