بارشوں کا کمزور سلسلہ شروع ہونیوالا ہے، کن کن شہروں میں بارشیں ہوں گی؟ شہریوں کیلئے پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)ملک میں اس وقت موسم بہار کا آغاز ہو چکا ہے مسلسل خشک موسم کی وجہ سے اگلے ہفتے سے ملک کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 28 سے 30c تک چلا جائے گا۔اگر آنے والے سپیل کو دیکھا جائے تو یہ سپیل بھی انتہائی کمزور سپیل ہے جس سے ملک کے محدود علاقوں میں ہی بارش کا امکان ہے۔

ان علاقوں میں پنجاب کے بالائی ووسطی علاقوں جن میں نورپورتھل سرگودھا خوشاب بھلوال پنڈی بھٹیاں فیصل آباد شیخوپورہ جڑانوالہ چنیوٹ ننکانہ صاحب گجرانوالہ کامونکی مریدکے نارروال میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس کے علاوہ جہلم راولپنڈی اسلام آباد گجرخان میانوالی اٹک مری کے علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع کی جا سکتی ہے خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں اس دوران بادل چھائے رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان دیگر علاقوں جن میں ہریپور صوابی نوشہرہ ہنگو بنوں کوہاٹ پشاور کے علاقوں میں جمعرات کے دوران ہلکی بارش کی توقع کی جا سکتی ہے کشمیر اور گلگت بلتستان کی بیشتر وادیوں میں اس دوران بادل بننے کے ساتھ ہلکی بارش و برفباری کا امکان ہے بلوچستان سندھ جنوبی پنجاب میں اس دوران موسم خشک اور خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close