ایک بار پھر بارشوں کیلئے تیار ہوجائیں، مغربی ہوائوں کا سلسلہ شروع ہونے کو تیار۔۔محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ پاکستان کے شمالی علاقوں پر اثر انداز ہوگا جس کی وجہ سے بادل آنا شروع ہوجائیں گے۔ خیبر پختونخوا، شمالی پنجاب، گلگت بلتستان، اور کشمیر میں اکثر مقامات پرپیر کے دوران بادل ہوں گے۔ اس دوران پہاڑی مقامات پر 7000 فٹ سے بلند مقامات میں ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

منگل کے روز ملک کے اکثر حصوں میں مطلع صاف اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوگی۔خیبر پختون خواہ اور کشمیر کی وادیوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ شمالی پنجاب، جنوبی خیبر پختونخوا اور پنجاب میں اس سلسلے سے خاطر خواہ بارش کا امکان نہیں۔ پیر کے درمیان بلوچستان (کوئٹہ ،خضدار ، دالبندین، تربت، گوادر) کے اکثر مقامات پر بادل چھائے ہوئے ہوں گے، اور پہاڑی مقامات کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ 5 سے 10 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔ اس دوران کیرتھر کی پہاڑیوں, سندھ کے میدانی مغربی اور شمالی حصوں میں گرج چمک کے ساتھ چند ایک مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے(20 فی صد امکان)۔واں ماہ کے آخر یعنی 20 فروری سـے ایـک طاقتور مغربی برکـھائی سـلسـلہ مـلـک پــر اثرانداز ہـونے کـے لـیـے تیار ہے۔ جــس ســے ملک بھر میں اچھی بارشیں اور پہاڑوں پر اچھی برفباری متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں