پانچ دن مسلسل بارشیں ۔۔ محکمہ موسمیات نے ایک اور سلسلے کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)موسم بہار کی آمد آمد۔۔ 16 سے 20 فروری کے دوران خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ،بلوچستان ،کشمیر اورپنجاب کے بالائی و وسطی علاقوں میں شدید گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔اس سپیل میں موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری کے بھی امکانات ہوں گے۔جبکہ اس دوران جنوبی پنجاب اور سندھ میں تیز گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔

ایک مغربی سسٹم 16سے 19 کے دوران خیبرپختونخواہ کے تمام تر علاقے پنجاب کے %80 سے زائد علاقوں میں بارشوں کے اچھے امکانات روشن نظر آ رہے ہیں ابھی تک کی صورتحال کے مطابق تو۔ ابھی کافی وقت ہے اس تبدیلیاں بھی ممکن ہے امید ہے کہ گرج چمک کے ساتھ تیز سے موسلا دھار بارش دیکھنے کو ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close