شہری تیار ہو جائیں۔۔ محکمہ موسمیات نے موسمِ سرما کی آخری بارش کی پیشنگوئی کر دی

لاہور (پی این آئی) موسم سرما کی ممکنہ آخری بارش کیلئے تیار ہو جائیں، ملک کے کئی شہروں میں بادل برسنے کی پیشن گوئی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق فروری کا دوسرا ہفتہ شروع ہونے کے بعد پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے کئی علاقوں مین دوبارہ بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فروری کے دوسرے ہفتے کے آغاز کے بعد ملک کے کئی علاقوں خاص کر میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں کچھ کمی آئی ہے۔

اس باعث لاہور، کراچی، پشاور سمیت دیگر شہروں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش ممکنہ طور پر رواں موسم سرما کی آخری بارش ہو سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے منگل کے روز شہر قائد کراچی میں ہلکی بارش اوربوندا باندی کا امکان ظاہر کیاہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اگلے 24گھنٹوں کے دوران مختلف سمتوں کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔ ابتدا میں بلوچستان کی شمال مغربی اوربعد میں سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں۔ اگلے 24گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم پارہ 16سی18ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔جبکہ لاہور میں بھی کل بروز منگل دوپہر کے وقت بادل چھائے رہنے اور شہر میں بوندا باندی ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز شہر میں دھوپ کے ساتھ ساتھ سردی کی شدت برقرار رہی جس کے نتیجے میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ خیبرپختوںخواہ کے بیشتر حصوں میں بارشیں برسانے والے مغربی ہوائوں کے نئے سسٹم منگل/بدھ کے دوران اثرانداز ہونے کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس سسٹم کی بدولت خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر ہلکی بارش اورپہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں