آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود/موسم شدید سردرہے گا۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد اورخشک رہے گا۔ پشاور،مردان،صوابی اورگردونواح میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان۔

پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم سرد جبکہ مری اورملحقہ علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلودرہے گا۔ تاہم لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اورنارووال میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم نارووال،سیالکوٹ،لاہور،گوجرانوالہ ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر) کشمیر: راولاکوٹ14 ،کوٹلی02،پنجاب: نارووال08،سیالکوٹ(سٹی08، ائیرپورٹ01)،لاہور(سٹی،ائیرپورٹ01)،گوجرانوالہ01، گلگت بلتستان:بگروٹ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔برفباری(انچ):مری اوربگروٹ میں ٹریس ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت:لہہ منفی13، گوپس،کالام منفی09،قلات،بگروٹ منفی05،اسکردو،استور،مالم جبہ،پاراچنار،کوئٹہ منفی04،ہنزہ،دیر منفی03،مری ،راولاکوٹ منفی02اوردروش میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close