رواں ماہ کہاں کہاں اور کتنی بارشیں ہوں گی؟ موسمیاتی ادارے نے ماہِ فروری کے حوالے سے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق فروری 2022 کی پیشگوئی۔۔معمول سے کم بارش اور برفباری۔ معمول کے مطابق یا معمول سے کم درجہ حرارت متوقع۔۔موسم کا حال نے ماہ فروری کی پیشن گوئی RAPID ECM کی مدد سے تیار کی ہے۔ اس مہینے میں 4 سے 6 مغربی ہواؤں کے سلسلے پاکستان کو متاثر کر سکتے متوقع ہیں۔ بادل اس مہینے معمول کے مطابق رہیں گے۔

ہوا کی رفتار معمول کے مطابق یا معمول سے قدرے زیادہ رہے گی۔مجموعی طور پر بارش کی مقدار معمول سے کم رہے گی۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب کے علاقے بالخصوص گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں معمول سے زیادہ بارش ہو سکتی ہے۔ بارش کب ہوگی؟ مغربی عوام کا ایک سلسلہ آج سے پاکستان کے مغربی اور شمالی علاقوں کو متاثر کرے گا جس کا اثر 5 فروری تک جاری رہے گا۔ دوران ملک کے شمالی علاقوں میں اچھی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ 10 سے 20 فروری کے درمیان، کہیں بھی خاطرخواہ بارش کا امکان نہیں ہے اور بارش زیادہ تر علاقوں تک محدود رہے گا۔ تیسرے اور چوتھے ہفتے کے دوران، مغربی ہواؤں کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر مغربی اور شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے شمالی علاقوں میں کہیں کہیں بارش اور برفباری کا باعث بن سکتا ہے۔

ملک کے اکثر علاقوں میں برفباری معمول سے کم رہے گی، جس میں گلگت بلتستان خیبرپختونخوا کشمیر اور شمالی بلوچستان شامل ہیں۔ گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت مجموعی طور پر دو سے چار ڈگری معمول سے کم رہے گا۔ پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے ایک یا دو ڈگری سینٹی گریڈ کم رہیں گے ۔ جبکہ سابقہ فاٹا، اور بلوچستان کے اکثر مغربی علاقوں میں درجہ حرارت معمول کے مطابق رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close