کراچی والے الرٹ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

کراچی (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ کراچی شہر میں تیز ہوائیں آج دوپہر تک چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق کراچی میں فیصل بیس میں ہواؤں کی رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرد آلود طوفانی ہوائیں چلنے سے معمولاتِ زندگی متاثر ہوگئے ہیں۔ چمن میں کچے مکانات کی دیواریں گرگئیں اور چھتیں اُڑ گئیں۔

بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ہرنائی میں بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن کا ٹاور گرگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے ساحلی علاقوں، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں آج بھی تیز گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ اسلام آباد، بالائی خیبرپختو نخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close