سردیاں تو ابھی شروع ہو ئی ہیں، مری اور گلیات میں شدید برفباری کا الرٹ جاری، سیاحوں کو خبردار کر دیا گیا

مری (پی این آئی) مری اور گلیات میں دوبارہ برفباری کا سلسلہ شروع، سیاحوں کیلئے الرٹ جاری۔تفصیلات کے مطابق ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں برفباری کے نئے سلسلے کا آغاز ہو گیا ہے، جبکہ محکمہ موسمیات کی طرف سے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مری میں مزید برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا۔ اس صورتحال میں مری اور گلیات کا رخ کرنے والے سیاحوں کیلئے الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی وسیم ریاض کے مطابق متوقع برفباری کے پیش نظر تمام ٹریفک انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں،ٹریفک کی بلا رکاوٹ روانی کیلئے اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کیمطابق ضلعی انتظامیہ کے احکامات کے پیش نظر مری میں سیاحوں کی8000گاڑیوں کی اجازت ہے۔سی ٹی او راولپنڈی کے مطابق مری میں سیاحوں کی ابتک1485گاڑیاں موجود ہیں۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی وسیم ریاض کے مطابق مری کے داخلی راستوں پر سیاحوں کو آگاہی و احتیاطی پمفلٹ بھی تقسیم کیے جارہے ہیں۔ سی ٹی او راولپنڈی وسیم ریاض کیمطابق راولپنڈی پولیس کے ریڈیو اسٹیشن88.6کے ذریعے بھی مری کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔

سی ٹی او راولپنڈی کے مطابق مری جانے والے سیاح موسم کی شدت اور رش کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے مری کا سفر کریں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے رواں ماہ فروری میں بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشیں برسانے والا شمال مغربی ہوائوں کا ایک سسٹم پنجاب میں داخل ہوچکا ہے جس کے باعث بروز جمعرات لاہور اور گردو نواح کے علاقوں میں درمیان درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بروز جمعرات ہونے والی بارش رواں ماہ فروری کے آغاز کی پہلی بارش ہوگی جس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز شہر کا مطلع ابر آلود رہا شہر میں کہیں سورج اور کہیں بادلوں کا کھیل جاری رہا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں حلقی بوندا باندی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا شہر میں فضائی آلودگی کی شرح 143 ریکارڈ کی گئی جس کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پانچویں نمبر پر رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close