اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان۔تا ہم خیبر پختو نخوا، بالائی/وسطی پنجاب،کشمیر اور گللگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع۔ جبکہ کراچی سمیت صوبہ سندھ کے دیگر ساحلی علاقوں اور صوبہ بلوچستان کی ساحلی پٹی میں گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ تاہم استور میں05اور کالام میں 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ جبکہ استور، کالام میں 02انچ، بگروٹ اور مری میں ٹریس برفباری ہوئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ، کالام منفی12،گوپس منفی 08،اسکردو منفی 06، زیارت،قلات،پاراچنار منفی 05،استور،بگروٹ،ہنزہ ،مالم جبہ منفی 04، پلوامہ ،شوپیاں ،بارہ مولہ منفی 03،چترال ،دیر،دروش،راولاکوٹ منفی 02، میر کھانی اور اننت ناگ میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں