اسلام آباد(پی این آئی)بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ پیشنگوئی کر دی گئی۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردرہنے کا امکان۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں صبح اوررات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔
تاہم گلگت بلتستان میں ہلکی بارش/برفباری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش گلگت بلتستان: استور میں04ملی میٹر بارش اور 1.5انچ برفباری ہوئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی11، گوپس، کالام منفی09، اسکردومنفی07، استورمنفی06، ہنزہ، پاراچنار، بگروٹ منفی04، گلگت، دیر، مالم جبہ، قلات، اننت ناگ منفی03، سری نگر، شوپیاں منفی02، دورش، میرکھانی اورراولاکوٹ میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں