اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق 31جنوری یا یکم فروری سے مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ ملک کے شمالی اور مغربی حصّوں کو متاثّر کریگا۔ 31 جنوری سے صوبے بھر میں شمال مغرب یا شمال کی سمت سے تیز، یخ بستہ ہوائیں چلیں گی، جن کے سبب درجہ حرارت میں 6 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔ اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا ۔
پنجاب کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ تاہم گلگت اور بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بار ش /برفباری ریکاڈ کی گئی ۔ سب سےزیادہ بارش (ملی میٹر):گلگت بلتستان: استور اور۱ سکردو میں 01ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئےکم ازکم درجہ حرارت:لہہ منفی 15، استور منفی12،گوپس منفی10،کالام منفی 08،اسکردومنفی 07، بگروٹ منفی 06،ہنزہ ،دیر، پاراچنارمنفی04 اور مالم جبہ میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں