لندن (پی این آئی) برطانیہ میں محکمۂ موسمیات نے وارننگ جاری کی ہے کہ اس ہفتے کے آخر میں ایک طوفان برطانیہ کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔ اس طوفان کو ’ملک‘ کا نام دیا گیا ہے۔ طوفان ’ملک‘ کے حوالے سے اسکاٹ لینڈ اور ناردرن آئر لینڈ کے لیے بھی محکمۂ موسمیات نے وارننگ جاری کر دی ہے۔ محکمۂ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق طوفان ’ملک‘ کے باعث طوفانی ہوائیں 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔
برطانوی محکمۂ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں اور طوفانی بارش سے ریل سروس، موبائل سروس اور ٹرانسپورٹ متاثر ہو گی۔ برطانیہ کی ٹرانسپورٹ پولیس کی جانب سے لوگوں کو طوفان کے دوران غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں