بارشوں اور برفباری کا اگلا سپیل کب شروع ہو گا؟ تین دن مسلسل بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) موجودہ سیٹلائٹ ماڈلز کے مطابق 2 سے 4 فروری کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ ان علاقوں میں کشمیر ،گلگت بلتستان کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ اچھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں بھی چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

2 فروری کو شمالی بلوچستان کے علاقوں پشین ،کوئٹہ ،چمن ،مسلم باغ ،زیارت ،مستونگ ،مچھ کے علاقوں میں ہلکی سے معتدل بارش کا امکان دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا ۔پنجاب کے بالائی و وسطی علاقوں میں اس سپیل کی شدت فلحال کی صورتحال کے مطابق زیادہ رہنے کا امکان بیشتر علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے جنوبی پنجاب کے علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ۔سندھ کے اکثر علاقوں میں اس دوران موسم خشک اور سرد رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close