فروری کے پہلے ہفتے میں بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سسٹم کی پیشنگوئی کر دی

لاہور (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے فروری کے پہلے ہفتے میں مزید بارشوں اور سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا شمال مغربی ہوائوں کا ایک سسٹم فروری کے پہلے ہفتے میں لاہور میں داخل ہوگا جو بارشوں کا باعث بنے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خوشگوار رہا دھوپ نکلنے سے شہری موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے جبکہ صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت 14ڈگری سینٹی گریڈ اور شام کے اوقات میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز شہر میں دھند چھا جانے سے لاہور سیالکوٹ، لاہور ملتان، لاہور اسلام آباد، موٹرویز ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردی گئی جبکہ موٹروے پر حد نگاہ بہتر ہونے پر لاہور اسلام آباد موٹروے کو 4 گھنٹوں کی بندش کے بعد، لاہور، سیالکوٹ موٹروے کو 12 گھنٹوں اور لاہور ملتان موٹروے کو بھی 12 گھنٹوں کی بندش کے بعد ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز شہر کا موسم خشک رہا جبکہ دھوپ سے درجہ حرارت میں معمولی اضافہ بھی دیکھنے میں آیا۔ مزید برآں لاہور میں فضائی آلودگی میں کمی آنے کے بعد شہر کے ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 170 ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close