ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری ، محکمہ موسمیات کی خون جما دینےوالی پیش گوئی

اسلام آباد (پی این آئی)آج منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید سرد اورخشک رہے گا۔ تاہم کشمیراورگردونواح میں چند مقامات پرہلکی بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا، پنجاب کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں رات کےاوقات میں شدید دھند کی توقع کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید سرد اورخشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا، پنجاب کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں صبح اوررات کےاوقات میں شدید دھند کی توقع ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم کاکول،بالاکوٹ،زیارت،بگروٹ اورکشمیرمیں بارش ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close