گذشتہ رات پاکستان کے کس علاقے میں سال کی سرد ترین رات تھی؟ چونکا دینے والا انکشاف

کوئٹہ (پی این آئی) محکمہ موسمیات کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی بلوچستان میں گذشتہ 24 گھنٹے میں اس سال کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ہے،اس دوران بلوچستان کے علاقے کان مہترزئی میں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔موسمیات کے ماہرین کے مطابق این 50 شاہراہ کے مختلف مقامات پر برف جم گئی، کوئٹہ ژوب ہائی وے کو لائٹ ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا، برف باری کی وجہ سے کوئٹہ زیارت شاہراہ بھی ٹریفک کیلئے بند ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ موسم کی شدت پاکستان کے تمام علاقوں میں جاری ہے اس دوران جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں بھی موسلادھار بارش ہوئی ہے، پشاور میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوئے۔اسلام آباد کے نواح میں مری میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔مری اور گردو نواح میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہونے پر محکمہ موسمیات اور ٹریفک ڈپارٹمنٹ نے سیاحوں کو احتیاط کا مشورہ دیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں