ریڈ الرٹ جاری، ہفتے سے پیر تک ہلکی بارش اور شدید برفباری ہو گی

مری (پی این آئی) شدید سردی کی لہر ملک بھر میں جاری ہے اور بالائی علاقے مری میں ایک مرتبہ پھر ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی میں بتایا گیا ہے کہ مری میں ہفتے سے پیر تک شدید برف باری ہو گی۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ برف باری کی پیش گوئی کے بعد ضلعی انتظامیہ، ٹریفک پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیےڈپٹی کمشنر آفس میں ایمرجنسی کنٹرول روم بنا دیا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close