تیزہوائیں، بارشیں اور برفباری ، کس شہر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز خیبر پختونخوا ،پنجاب،شمالی بلوچستان،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں تیزہواؤں کے ساتھ بارش /برفباری جبکہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش /ژالہ باری کا امکان ۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند کی توقع گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

تاہم بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش/برفباری ہوئی۔سب سےزیادہ بارش (ملی میٹر): کشمیر :کوٹلی12 ،راولاکوٹ09 ،گڑھی دوپٹہ 06، مظفر آباد 02 پنجاب: مری03، خیبرپختونخوا: مالم جبہ 08، دیر، پشاور 03،کاکول 02، سیدوشریف اور دروش01 ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی۔برفباری (انچ ):مالم جبہ04 اور مری میں01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔*آج ریکارڈ کیے گئےکم ازکم درجہ حرارت:* لہہ منفی 12،کالام منفی 08، اسکردو منفی07،استور، بگروٹ،پاراچنار منفی 05، ہنزہ منفی 04، مالم جبہ، زیارت منفی 03، بارہ مولہ، شوپیاں، پلوامہ منفی 02، دیر، قلات، چترال اور دروش میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں