لاہور (آئی این پی)شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 1، ایم 2، ایم 3، ایم 4 ، ایم 5 اور ایم 14 بند کردیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق صوابی سے برہان تک ، اسلام آباد سے لاہور تک اور فیض پور سے درکھانہ تک شدید دْھند کے باعث موٹروے بند کردیے گئے ہیں۔اسکے علاوہ پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک ، ملتان سے رحیم یار خاں تک اور ہکلہ سے یارک تک بھی شدید دْھند کے باعث موٹروے بند کردیے گئے ہیں۔
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ عوام سے گذارش ہے کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے موسم میں گاڑیوں میں درمیانی فاصلہ عام حالات کی نسبت زیادہ رکھیں ، سفر شروع کرنے سے پہلے اور دوران سفر مدد کی صورت میں ہیلپ لائن 130 سے مدد لی جاسکتی ہے۔دوسری جانب پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن دھند کے باعث معطل ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں