مغربی ہوائوں کا طاقتور سسٹم ملک میں داخل۔۔موسلادھار بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)مغربی ہواوں کے طاقتور سسٹم میں اضافہ ہوا کا کم دباو مغربی ہواوں کا طاقتور سسٹم 21 جنوری سے ملک میں داخل ہوگا ۔پنجاب خیبرپختونخواہ بلوچستان کشمیر گلگت کے تمام علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ اچھی بارشوں کی امید جنوبی پنجاب سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان اس دوران گرج چمک ٹھنڈی ہواوں اورژالہ باری کے امکانات موجود ہیں۔

کسان بھائیوں کو الرٹ کیا جاتا ہے اپنی فصلوں کی آبپاشی /سپرے وغیرہ روک دیں ۔اچھی بارشوں کا امکان ہے۔سیاح حضرات بھی احتیاط کریں فی الحال طوفانی ہوائوں اور برفباری کا کوئی امکان نہیں لیکن ذبردست برفباری کے امکانات ہیں۔سسٹم کے بعد شدید دھند اور سردی کی لہر ٹھنڈی ہواوں کے امکانات روشن ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close