18 تا20جنوری تک بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی، وارننگ جاری جاری کر دی گئی

لاہور( پی این آئی) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 18 تا20 جنوری تک بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کے پیش نظر وارننگ جاری کر دی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے جمعرات تک مری میں برفباری کا امکان ہے ،برفباری کا سلسلہ منگل کی رات سے شروع ہونے کا امکان ،راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہائوالدین ،خوشاب، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانولہ، حافظ آباد، لاہور، قصور میں بھی بارشوں کا امکان ہے ۔

پی ڈی ایم اے نے مذکورہ اضلاع کی انتظامیہ کو مراسلہ کے ذریعے آگاہ کر تے ہوئے کسی بھی صورتحال کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close