سردی کی شدت میں اضافہ اور مزید بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات نے جنوری کے وسط میں مغربی ہوائوں کے نئے سلسلے کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)مغربی ہواؤں کے سبب ملک میں ایک بارش کا سلسلہ وسط جنوری سے شروع ہونے کے امکانات ہیں۔ شدت معتدلجبکہ کہیں ہلکی اور کہیں کہیں اچھی بارش متوقع ہے۔ برف باری ،دھند اور سردی میں اضافے کا بھی امکان ہے۔ بارش کے امکان کہاں زیادہ اور کہاں کم ہونگے۔ پاکستان میں اکثر مقامات پر اس وقت مطلع صاف ہے۔ آج رات کے درجہ حرارت جنوری کے حساب سے معمول کے مطابق ہیں۔

پنجاب کے مشرقی حصے جن میں شمال مشرقی پنجاب (گجرات، گوجرانوالہ، لاہور اور سیالکوٹ) اور سندھ میں اس وقت دھند کا سلسلہ جاری ہے۔ کل دوپہر خیبرپختونخوا اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس کے نتیجے میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے اکثر علاقوں میں دھند کا امکان نہیں ہے۔ تاہم شمالی سندھ میں دھند پڑ سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close