آج ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد/جزوی ابر آلود رہے گا۔ پنجاب، خیبرپختونخوا کےمیدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع ۔اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلودرہے گا۔ کشمیرمیں مطلع جزوی ابر آلود / موسم شدید سرد رہنے کا امکان۔

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود / موسم شدید سرد رہنے کا امکان۔صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع ابرآلودرہے گا۔ پشاور، مردان، نوشہرہ، صوابی اور چارسدہ میں صبح اوررات کےاوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع۔صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ تاہم سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد،شہید بینظیر آباد ، موہنجو داڑو اورگردونواح میں صبح اوررات کےاوقات میں شدیددھندپڑنے کا امکان۔صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع۔ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔

آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 16،استور منفی 12،گوپس منفی 10،زیارت منفی 09، اسکردو منفی 07، پلوامہ، شوپیاں،بارہ مولہ منفی 06،ہنزہ منفی 05، بگروٹ منفی 04، مالم جبہ ،کوئٹہ ،سری نگر،اننت ناگ ،دروش منفی 03،میر کھانی،پاراچنار منفی 02، راولاکوٹ اور مری میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں