بارشیں ہی بارشیں، رواں ماہ کے آخر میں تین بارشوں کے سلسلوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جنوری کے آخری پندرہ دنوں میں تین بڑے سسٹم متوقع ہیں۔ جس کی تفصیلی رپورٹ 14 جنوری کو دی جائے گی۔ ممکنہ طور پر پہلا سپیل 17 سے 22 کے درمیان متوقع ہے،دوسرا اسپیل 24 سے 28 کے درمیان جبکہ تیسراسپیل 30 سے دو فروری کے درمیان متوقع کیا جا رہا ہے۔

12 جنوری 2022: گزشتہ روز سرد ترین زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: استور منفی 5، سکردو منفی 4.3 اور گوپس منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ۔کم سے کم درجہ حرارت بابوسر میں منفی 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ۔سب سے زیادہ درجہ حرارت مٹّھی میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ملک کے دیگر مقامات پر ریکارڈ کئے گئے حقیقی کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت درج ذیل ہیں۔ بریکٹ میں 1981 تا 2010 پر مبنی جنوری کی کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی اوسط بھی لکھی ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close