بارشیں ، دُھند یا دھوپ۔۔؟ آئندہ چوبیس گھنٹو ں میں ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب، خیبرپختونخوا کےمیدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع۔کشمیر میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ شدید سرد رہنے کا امکان۔اسلام آباد میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابرآلودرہے گا۔گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ شدید سرد رہنے کا امکان۔

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد اورمطلع ابرآلودرہے گا۔ پشاور، مردان، نوشہرہ، صوابی اورچارسدہ میں صبح اوررات کےاوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع۔ صوبہ کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اورسرد رہے گا۔ تاہم سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شہید بینظیرآباد، موہنجو داڑواورگردونواح میں صبح اوررات کےاوقات میں دھندپڑنے کا امکان۔صوبہ کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اورسرد رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع۔صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔تاہم اسکردومیں01 ملی میٹربارش اورٹریس برفباری ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ، کالام منفی 14، استور منفی 12 ، گوپس منفی 10 ، اسکردو، قلات منفی 08 ، ہنزہ ، بگروٹ، اننت ناگ منفی 05 ، دیر ، مالم جبہ، پلوامہ ، شوپیاں منفی 04 ، کوئٹہ ، دروش ، راولاکوٹ ، بارہ مولہ منفی 03 ، مری ، میرکھانی ، کاکول منفی 02،چترال،بونجی،پاراچناراورگڑھی دوپٹہ میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں