آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کا موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

اسلام آباد (پی این آئی )منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب، خیبرپختونخوا کےمیدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔رات کے دوران اسلام آباد اور خطۂ پوٹھوہار میں کہر پڑنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب، خیبرپختونخوا کےمیدانی علاقوں اور بالائی سندھ می ں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم کوٹلی میں 04 اور گجرات میں 03 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close