لاہور ، موسم کی خرابی ،حد نگاہ متاثر، فلائٹ آپریشن معطل‘ پروازیں منسوخ کردی گئیں

لاہور (آئی این پی)موسم کی خرابی اور رن وے پرحدنگاہ 150 میٹر ہونے کے باعث لاہورایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا اور کئی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔ منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں موسم کی خرابی اور حد نگاہ ایک سو پچاس میٹر رہ جانے پر لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے بعد اندرون اور بیرون ملک جانے والی کئی پروازیں منسوخ کردی گئیں جب کہ کئی جہازوں کا رخ دیگر ایئرپورٹس کی طرف موڑ دیا گیا۔

لاہور آنے والی جن پروازوں کا رخ موڑا گیا ہے ان میں دبئی سے آنے والی پروازپی اے411 اور شارجہ سے آنے والی پروازپی اے413 ہیں جنہیں اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرنیکی ہدایات کی گئی ہیں۔جدہ سے آنے والی پرواز ایس وی 737 اور 738 منسوخ کردی گئیں۔اس کے علاوہ شارجہ سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 185، مسقط سے آنے والی پرواز پی کے 129 اورکراچی سے لاہورآنے والی پرواز پی کے307 کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں